پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے 16 اگست کے درمیان پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال جبکہ 18 اگست تک ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ٹی ایم اے کا کنہا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔