آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں، وزیراعظم

آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں اور ان کی شرائط ماننے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح سکیورٹی فورسز نے ہمیں محفوظ رکھا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فورسز نے پاکستان کو محفوظ کیا جو فورسز اپنے ملک کو محفوط نہیں بناسکیں ان کے ملکوں کا حال دیکھ لیں، ہم خوش قسمت ہیں ہمارے پاس منظم اور بہترین تربیت یافتہ فورس ہے۔ وزیراعظم نے ا کہا کہ اگر آپ کو ہر تھوڑے وقت بعد آئی ایم ایف جانا پڑے تو آپ کی سکیورٹی متاثر ہوگی۔ ملک کی معیشت کمزور ہوگی تو دفاع بھی کمزور ہوگا۔ معیشت میں کبھی یہ نہیں سمجھا گیا کہ ہمیں خود کو کیسے محفوظ کرنا ہے۔ ہماری گروتھ ریٹ اوپر جاتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں کیونکہ آخر میں ہماری مدد کرنے والا آئی ایم ایف ہی رہ جاتا ہے جو ہمیں سب سے سستے قرضے دیتا ہے اور ہمیں ان کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔ ہم وہ شرائط مانتے ہیں توعوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔