حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے. واضح رہے کہ 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ٹیکس اور لیوی کی شرح، فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کی تجاویز ارسال کی تھیں. ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی اور ان دونوں کو شامل کرکے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق فل لیوی اور ٹیکسز کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔