”چیف الیکشن کمشنر سے استعفی کا مطالبہ حکومتی انتقام ہے“

”چیف الیکشن کمشنر سے استعفی کا مطالبہ حکومتی انتقام ہے“

کراچی (پبلک نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفی کے مطالبہ پر پیپلز پارٹی کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے مستعفی ہونے سے متعلق حکومتی بیان کو بدنیتی اور انتقام قرار دے دیا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح ہوگیا سلیکٹیڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹیڈ چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کمیشن پر اثرانداز اور دباو ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو کسی فیصلے پر تحفظات ہیں تو آئینی اور قانونی راستے موجود ہیں۔ حکومت کا کمیشن سے مستعفی ہونے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور انتقام لینا ہے۔ جو ادارہ حکومت کے اشاروں پر کام نہ کرے حکومت اس سے خوش نہیں ہوتی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ایک کر کے حکومت اداروں کو کمزور اور جان بوجھ کر متنازعہ بنا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی آئینی اور قانونی فیصلوں میں الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔