ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لیے شہرت پانے والے شایان علی اور بہن کے کینسر کے علاج کے لیے اجازت لیکر بیرون ملک جانے والی پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید کا نام بھی شامل ہے۔