ویب ڈیسک: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں فوجی اور سول حکام بھی شریک ہوئے، آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مشترکہ عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی ثابت قدم حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ملک کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تمام پاکستانیوں کی پختہ حمایت درکار ہے۔
اس سے قبل کوئٹہ آمد پر کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔