لاہور: کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدر کیلئے کمیٹیاں تشکیل

لاہور: کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدر کیلئے کمیٹیاں تشکیل
لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدر کروانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ کمشنر لاہور نے تحصیل کی سطح پر کمیٹیوں کا نوٹیفیکجشن جاری کر دیا۔ ہر تحصیل کمیٹی کا سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔ کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت دو ٹاون افسران ہوں گے۔ شہر کے نو ٹاونز میں ریگولیشن افسران کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے علمدرآمد کو یقنی بنانے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔