عدالت نے مظہر اقبال نول  ایڈووکیٹ اور مہر احسن  ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج کر دی

عدالت نے مظہر اقبال نول  ایڈووکیٹ اور مہر احسن  ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج کر دی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ایوان عدل میں سول جج کے اہلمد سے فائل چھیننے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ میں پیشرفت سامنے آگئی ،عدالت نے مظہر اقبال نول  ایڈووکیٹ اور مہر احسن  ایڈووکیٹ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ، صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی اور سلمان شاہد سمیت وکلاء نے دلائل دیئے۔پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد عدالت نے ضمانتوں کو خارج کر دیا ۔

خیال رہے کہ ملزم مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ  اور مہر احسن ایڈووکیٹ نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست داہر کر رکھی تھی۔ 

ملزم مظہر اقبال ایڈووکیٹ  اور مہر احسن ایڈووکیٹ نے جیل سے ضمانت کی درخواست داہر کی ،مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ اور مہر احسن ایڈووکیٹ کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سول جج کے اہلمد سے جھگڑا کیا فائل چھینی اور تشدد کا نشانہ بنایا

Watch Live Public News