ایلون مسک نے اڑنے والی نئی روڈسٹر اسپورٹس کار متعارف کرادی

 ایلون مسک نے اڑنے والی نئی روڈسٹر اسپورٹس کار متعارف کرادی
کیپشن:  ایلون مسک نے اڑنے والی نئی روڈسٹر اسپورٹس کار متعارف کرادی

ویب ڈیسک: ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے نئی روڈسٹر اسپورٹس کار متعارف کرادی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ خصوصی ایئر جیٹس کی مدد سے ہوا میں بلند ہوسکتی ہے۔

ٹیکساس میں ٹیسلا کے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی دو نشستوں والی اس گاڑی میں 10 نوزلز نصب ہیں، جن کے ذریعے ہوا میں بلند ہونے اور رفتار بڑھانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

مظاہرے کے دوران گاڑی کو بغیر ڈرائیور کے پیش کیا گیا۔ ایلون مسک کے مطابق، اس کا مقصد آزمائش کے دوران ممکنہ حادثے سے بچنا تھا۔

مسک نے بتایا کہ گاڑی کی پروڈکشن 2028 میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم، گاڑی کی حقیقی پرواز کی صلاحیت اور عملی استعمال کے حوالے سے ابھی شکوک موجود ہیں، کیونکہ مظاہرے میں طویل پرواز ثابت نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News