بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا
کیپشن: بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

ویب ڈیسک:صبح 5.36 بجے آنے والے زلزلے نے   دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ۔ پرارسرار دھماکے محسوس کیے گئے۔

بھارت کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز دھولا کواں کے قریب جھیل پارک کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارتیں لرزنے لگیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ درختوں پر بیٹھے پرندے بھی اونچی آوازیں نکالتے ہوئے ادھر ادھر اڑنے لگے۔

  زلزلے  کا مرکز نئی دہلی میں زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 28.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 77.16 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

شدت کم ہونے کے باوجود زلزلے کے اثرات زیادہ کیوں؟

کم گہرائی اور مرکز دہلی میں ہونے کی وجہ سے دہلی اور قریبی علاقوں میں اس کی شدت زیادہ محسوس ہوئی ۔

اس علاقے میں، جس میں ایک قریبی جھیل ہے، ہر دو سے تین سال بعد چھوٹے، کم شدت کے زلزلے آتے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ 2015 میں اس نے 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا تھا۔

بھارت کے 11ویں صدر کے سابق مشیر ، کالام سینٹر اور ہومی لیب کے بانی، نے سریجن پال سنگھ  کا کہنا ہے کہ  رہائشیوں  نے "پہلے سے کہیں زیادہ بڑے جھٹکے محسوس کیے" کیونکہ زلزلے کا مرکز خود دہلی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے مرکز میں اس طرح محسوس ہوتے ہیں۔

قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس

اتر پردیش کے مرادآباد، سہارنپور، الور، متھرا اور آگرہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہریانہ کے کروکشیتر، حصار، کیتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک اس سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ  حکام کسی بھی آفٹر شاکس کے لیے چوکس ہیں۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میں ہر کسی سے پرسکون رہنے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں، ۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، جن میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کے سیاسی رہنما بھی شامل ہیں، جنہوں نے زلزلے کو "مضبوط" قرار دیا۔

زلزلےکے وقت تیز آواز

 ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب زلزلہ آیا تو ایک تیز آواز بھی سنی گئی.

دہلی پولیس نے ایکس پر بھی پوسٹ کیا، مدد کے لیے ایک ہنگامی رابطہ شیئر کیا۔ "ہمیں امید ہے کہ آپ سب محفوظ ہیں، دہلی! کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے #Dial112۔ #زلزلہ،" ۔

ایک عہدیدار نے  میڈیا کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز دھولا کوان میں درگابائی دیشمکھ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن کے قریب واقع تھا۔

Watch Live Public News