اربوں کی لاگت سےتیاراسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت پھرٹپکنے لگی

اربوں کی لاگت سےتیاراسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت پھرٹپکنے لگی
کیپشن: اربوں کی لاگت سےتیاراسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت پھرٹپکنے لگی

ویب ڈیسک: راولپنڈی اور اسلام آباد میں حالیہ موسلادھار بارش نے ایک بار پھر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت کی خستہ حالی کو بے نقاب کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جڑواں شہروں میں ہونے والی شدید بارش کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہو گیا جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ کر عارضی انتظام کیا۔

بین الاقوامی اور ڈومیسٹک آمد کے لاؤنجز میں موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایئرپورٹ کے اندر پانی جمع ہونے سے حالات مزید خراب ہو گئے۔

اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ایئرپورٹ کی چھت کی مرمت چند سال قبل ہی کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بارش کے موسم میں چھت کا ٹپکنا ایک بار پھر انتظامیہ کے دعوؤں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Watch Live Public News