ویب ڈیسک: فیصل آبادکے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ماں اور اس کی 2بچیوں کو نامعلوم افراد نے تیزدھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتاردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 26 سالہ ارم بی بی اور اس کی 2 بیٹیاں 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گاٹ اتار دیا۔
ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہناہے کہ فرانزک ٹیم موقعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے رپورٹ طلب کر لی۔
آر پی او کا کہناہے کہ سینئر افسران جائے وقوعہ کا دورہ کریں، شواہدات کو اکٹھا کروائیں۔سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمز تشکیل دینے کا حکم دیدیا گیا۔مقتولین میں ارم بی بی زوجہ ابراہیم بعمر 26 سال ،کرن دختر ابراہیم بعمر 5 سال ،فاطمہ دختر ابراہیم بعمر 2 سال شامل ہیں۔
ذیشان اصغر کا کہناہےکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔