ویب ڈیسک: مصرمیں ایک مریض کے پیٹ میں موجود موبائل فون 6 سال کے بعد بالآخر نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں منصورہ یونیورسٹی کے انٹرنل میڈیسن سپیشلائزڈ ہسپتال کی ایک طبی ٹیم ایک مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکالا۔ یہ موبائل فون پورے 6 سال سے اس کے معدے کے اندر موجود تھا۔
مریض مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال جاتا رہا۔ڈاکٹروں نے فوری طور پر ضروری ٹیسٹ کروائے گئے اور معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی نامعلوم دھاتی چیز موجود ہے۔
ڈاکٹروں نے دھاتی چیز کو ہٹانے کے لیے مریض کی فوری سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سرجری میں تقریباً 45 منٹ لگے۔
منصورہ یونیورسٹی میں معدے اور اینڈوسکوپی کی پروفیسر ڈاکٹر اسماء جمیل جو سرجری کرنے والی میڈیکل ٹیم کا حصہ تھیں نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ مریض نے اپنے پیٹ سے موبائل فون نکالنے کی ایک سے زیادہ کوششیں کیں لیکن وہ تمام کوششیں ناکام رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فون نکالنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ 6 سال سے مریض کے پیٹ کے اندر موجود تھا جس کی وجہ سے اس کے معدے میں شدید سوزش ہوچکی تھی اور اس کا وزن تقریباً 30 کلو گرام کم ہوگیاتھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مریض کی حالت ناقابل بیان ہوگئی تھی مگر حیرت کی بات ہے کہ موبائل فون کی بیٹری اس کے پیٹ کے اندر نہیں پھٹی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مرٰیض کی حالت تیزی کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔