چیمپئنزٹرافی: بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنزٹرافی: بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دیا۔جسے بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور فائنل میں پہنچ گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو سمتھ  73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے۔اس کے علاوہ   ٹریوس ہیڈ 39 ، مارنس 29 اور میکس ویل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ورن اور جدیجہ نے 2،2  اور ایکشر پٹیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے کپتان روہت شرما  28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی  98 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شریاس ایئر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی ۔اکشر پٹیل 27،شبھمن گل نے8 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا نے 28 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا ن اور ایلس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ  کوپر اور بین کونولی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News