ویب ڈیسک: عدالت نے جاوید بٹ قتل کیس میں تحریری آرڈر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقتول جاوید بٹ کے لواحقین عدالت میں پیش ہوئے،مقتول کے لواحقین کے مطابق ملزم قیصر بٹ کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے،مقتول کے لواحقین کے مطابق انہیں ملزم قیصر بٹ کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ عدالت نےملزم قیصر بٹ کو 2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ جاوید بٹ قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کررکھا ہے۔