اندھا قانون ، بھارتی سپریم کورٹ نے نابینا افراد کو جج بننے کی اجازت دیدی

Visually impaired people can become judges, rules Supreme Court
کیپشن: Visually impaired people can become judges, rules Supreme Court
سورس: google

ویب ڈیسک : معذورں کے حقوق کیلئے   بھارتی سپریم کورٹ کا  تاریخ ساز فیصلہ ،، اعلی ترین بھارتی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ   نابینا  افراد  بھی جج بن سکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نظام انصاف کو زیادہ جامع اور سہل بنانا ہے۔ نابینا  افراد کو جج بننے سے روکا نہیں جا سکتا۔ 

بھارتی عدالت عظمیٰ نے ایک قانون کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد بھی جوڈیشیل امتحان میں حصہ لینے کے حقدار ہیں۔ 

جسٹس جے بی پاردیوالا اور آر مہادیون  پر مشتمل سپریم کورٹ کے  بنچ نے کہا کہ میڈیکل ماہرین کے ذریعہ کیے گئے کلینکل اسسٹمنٹ کسی معذور شخص کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتی۔

 بنچ نے آنکھوں میں خرابی اور نابینا امیدواروں کو جوڈیشل سروس میں تقرری سے  محروم رکھنے کی شق  مدھیہ پردیش جوڈیشیل سروس ایکٹ  سے  خارج  کردی ہے۔

بنچ کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس مہادیون نے کہا، "مدھیہ پردیش جوڈیشیل سروس ایکٹ 1994 کے قانون 6اے کو خارج کیا جاتا ہے کیونکہ یہ آنکھوں کی کم روشنی اور نابینا امیدواروں کو عدالتی سروس میں تقرری سے باہر رکھتا ہے۔

بنچ نے کہا کہ معذور لوگوں کیلئے جوڈیشل سروس کی بھرتی میں امتیازی سلوک  کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ۔ ۔

Watch Live Public News