ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہترین،پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے،مچل سینٹنر

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہترین،پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے،مچل سینٹنر
کیپشن: ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہترین،پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے،مچل سینٹنر

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہترین ہے۔ اس کیخلاف پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے۔پچ کافی اچھی لگ رہی ہے۔ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نےلاہور میں پریس کانفرنس کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ کیلئے پچ کافی اچھی لگ رہی ہے۔ پہلے بھی اس پچ پر میچ کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہت بہترین ٹیم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔بھارت کے خلاف مختلف کنڈیشن میں کھیلے جس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی کی پچ پر اسپنرز کو مدد ملی جبکہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی ہے۔ پہلے کل کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے پھر فائنل کے بارے میں سوچیں گے۔میرے خیال سے ہمیں اس پچ پر پہلے کھیلنے کا فائدہ ضرور ہوگا۔مگر ساؤتھ آفریقہ بھی انہی کنڈیشنز میں پہلے کھیل کر آرہی ہے۔ ساؤتھ افریقہ چار فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیل رہی جس کا انھیں لاہور میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News