ویب ڈیسک: سیف سٹی کا ون فائیو کی کالزپر عملدرآمد کیلئے اہم اقدام، سیف سٹی کی جدید سہولت کیلئے 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا۔
اب جدید ٹریکنگ پورٹل کے ذریعےشہری اپنی ون فائیو پر شکایات کی پیش رفت باآسانی ٹریک کر سکتے ہیں، 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا، ابتدائی طور پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، چائلڈ سیفٹی اور مائناریٹیز سینٹر کی شکایات کا فوری فالو اپ ممکن ہو گا۔
سیف سٹیزحکام کاکہنا ہے کہ 15ہیلپ لائن پر کال کے بعد درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاسورڈ میسج میں بھیجا جائےگا، درخواست گزار مطمئن نہ ہوں تو فیڈ بیک بھی درج کروا سکتے ہیں،شہری فوری مدد اور شکایات کے حل کے لیے ٹریکنگ پورٹل کا استعمال کرسکتے ہیں
15 فائیو کالز پر بروقت عملررآمدکے لئے ویڈیوکالز،کالر لوکیشن اور کانفرنس کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔