سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سپریم کورٹ میں دوبارہ  تعینات

سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سپریم کورٹ میں دوبارہ  تعینات

(ویب ڈیسک ) سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سپریم کورٹ میں دوبارہ  تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   نذر عباس 6 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ چند روز قبل ریٹائر ہونے والے نذر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ۔ رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  ہے۔

خیال رہے کہ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ٹیکس کا مقدمہ جسٹس منصور شاہ کے بنچ میں مقرر کرنے پر نذر عباس معطلی کا سامنا بھی کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News