ایلون مسک کی بیٹی کا والد کے 14ویں بچے کی پیدائش پر ردعمل

ایلون مسک کی بیٹی کا والد کے 14ویں بچے کی پیدائش پر ردعمل

ویب ڈیسک: ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولیسن نے اپنے والد کے 14ویں بچے کی پیدائش کی خبر  پر ٹک ٹاک کے ذریعے اپنا ردعمل دے دیا۔

والد کے 14ویں بچے کی پیدائش کی خبر پر  ویوین نے اپنی ری ایکشن ویڈیو لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کا رخ کرتے ہوئے ایک دلچسپ انداز میں مداحوں سے شیئر کی جوکہ اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

ویوین نے صارفین کی جانب سے سوتیلے بھائی کی پیدائش پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں اپنی ویڈیو پر واضح طور پر لکھا کہ ‘یہ ٹرینڈ بہت پرانا ہو چکا ہے، اسے چھوڑ دو‘۔

صرف یہی نہیں انہوں نے ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اس بار یہ خبر ‘تھریڈز‘ کے ذریعے انہیں ملی ہے۔

اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں  ویوین نے اس خبر کو مذاق کے انداز میں لیتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والد کے نئے بچوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلتا ہے۔

  ویڈیو میں ووین کی جانب سے مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس بار اپنے والد کے 14ویں بچے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا ایپ ‘تھریڈز‘  سے ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایسا پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی انہوں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کا پتہ چلتا رہا ہے جو کہ اب ان کیلئے پرانا ہو چکا ہے‘۔

یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ ویوین اپنے والد ایلون مسک کے بڑھتے ہوئے بچوں کی تعداد پر اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ مذاق کر چکی ہیں۔

 
 

Watch Live Public News