یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا یوٹرن

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا یوٹرن

ویب ڈیسک: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی گرما گرم ملاقات "قابل افسوس" تھی۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین "صدر ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں کام کرنے کے لیے تیار ہے" تاکہ امن معاہدے پر بات چیت کی جا سکے اور معدنیات کے معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،امریکہ اب تک یوکرین کے لیے فوجی امداد کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صحافیوں سے یوکرین کی جنگ اور امریکہ کے فوجی امداد روکنے کے فیصلے پر گفتگو کی،انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یوکرین میں کی گئی مالی سرمایہ کاری کا "کچھ بدلہ" ملنا چاہیے،یورپی ممالک کو اپنی حمایت کے بدلے میں فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ یورپ دفاع کے معاملے میں "مزید اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے"، جبکہ روس نے ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "واقعی کییف حکومت کو امن عمل کی طرف دھکیل سکتا ہے"۔

Watch Live Public News