دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک: دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ برطانوی جزیرے جارجیا کے قریب آ کرپھنس گیا۔

اطلاعات کےمطابق سمندری جنگلی حیات اور ماہی گیروں کے لیے خطرے کی گھنٹی یہ تودہ گریٹر لندن کے رقبے سے بھی دوگنا بڑا ہے اور جزیرے کے جنوب مغربی ساحل پر آ کر رک گیا ہے۔

ماہی گیروں کو خدشہ ہے کہ اگر یہ برفانی تودہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا تو اس کے بڑے بڑے ٹکڑے سمندری راستوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، جس سے ماہی گیری اور بحری جہاز رانی شدید متاثر ہوگی۔

 اس کے علاوہ، میکرونی پینگوئنز جو اسی علاقے میں خوراک کی تلاش میں جاتی ہیں، ان کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، کیونکہ یہ تودہ ان کی خوراک تک رسائی محدود کر سکتا ہے۔

تاہم، انٹارکٹیکا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس برفانی تودے میں بڑی مقدار میں غذائی اجزاء قید ہیں، جو پگھلنے کے بعد سمندر میں زندگی کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔
 
 

Watch Live Public News