فوربس نے 2025 کیلئے دنیا کے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کردی

فوربس نے 2025 کیلئے دنیا کے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کردی

ویب ڈیسک : ( علی رضا) فوربس نے 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ریاستہائے متحدہ امریکا (USA) نے پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔ چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ درجہ بندی قائدانہ صلاحیت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، عالمی اتحاد اور فوجی طاقت جیسے اہم عوامل کے جائزے پر مبنی ہے۔ یہ مطالعہ وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین اور بی اے وی گروپ کے محققین نے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

فوربس کی 2025 کی فہرست میں سرفہرست 10 طاقتور ترین ممالک ان کے جی ڈی پی اور آبادی کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا ہے جس کی جی ڈی پی 3.34 ٹریلین ڈالر جبکہ آبادی 34.5 کروڑ ہے دوسرے نمبر پر چین ہے جس کی جی ڈی پی 19.35 ٹریلین ڈالر اور آبادی 141.9 کروڑ ہے تیسرے نمبر پر روس ہے جس کی جی ڈی پی 2.2 ٹریلین ڈالر اور آبادی 8.4 کروڑ ہے چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے جس کی جی ڈی پی 3.73 ٹریلین ڈالر اور آبادی 6.9 کروڑ ہے پانچویں نمبر پر جرمنی ہے جس کی جی ڈی پی 4.92  ٹریلین ڈالر اور آبادی 8.54 کروڑ ہے ۔

چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کی جی ڈی پی 1.95 ٹریلین ڈالر اور آبادی 5.17 کروڑ ہے اسی طرح ساتویں نمبر پر فرانس ہے جس کی جی ڈی پی 3.8 ٹریلین ڈالر اور آبادی 6.65 کروڑ ہے۔ آٹھویں نمبر پر جاپان  ہے جس کی جی ڈی پی 4.39 ٹریلین ڈالر اور آبادی 12.37 کروڑ ہے۔نویں نمبر پر سعودی عرب ہے جس کی جی ڈی پی 1.14 ٹریلین ڈالر اور آبادی 3.39 کروڑ ہے آخری اور دسویں نمبر پر اسرائیل موجود ہے جس کی جی ڈی پی 0.55 ٹریلین ڈالر اور آبادی محض 0.938 کروڑ ہے۔

فوربس کے مطابق، درجہ بندی کا ماڈل BAV گروپ نے تیار کیا ہے، جو کہ عالمی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کمپنی WPP کی اکائی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین نے تحقیقی ٹیم کی قیادت کی۔

 اس فہرست کو بنانے کے لیے پانچ پیرامیٹرز استعمال کیے گئے، جن کی بنیاد پر ممالک کو لیڈروں، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی اثر و رسوخ، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور مضبوط فوج کے لحاظ سے درجہ بندی کیا گیا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر