کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے، ہٹ مین آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

 ہندوستانی کپتان کو سیمی فائنل میں گیل کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف ایک چھکا درکار تھا،انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں تیز گیند باز نیتھن ایلس پر شاندار چھکا لگا کر  کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

روہت شرما نے دبئی  سٹیڈیم میں ہندوستانی اننگز کے دوسرے اوور میں ناتھن ایلس کے اوور میں چھکا لگا کر تاریخ رقم کی ، آئی سی سے ون ڈے ٹورنامنٹ میں 65 چھکے ہوگئے ہیں،اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کے نام تھا جنہوں نے 64 چھکے لگا تھے ،روہت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک چھکا لگا کر گیل کے ریکارڈ کی برابری کی تھی ،انہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گیل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔

  روہت آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس (بشمول چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ) میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں، اب گیل اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، تیسرے نمبر پر آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل ہیں جنہوں نے 48 چھکے لگائے ہیں وہیں ڈیوڈ ملر کے نام 45 چھکے ہیں۔

  آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں یہ روہت شرما کا 42 واں میچ ہے،اس دوران انہوں نے 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائی ہیں،روہت نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں 65 چھکے اور 231 چوکے لگائے ہیں، روہت شرما سیمی فائنل میں 28 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔  

Watch Live Public News