دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان ٹی ٹوئنٹی ، شاہین ، حارث  ون ڈے  سے ڈراپ

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان ٹی ٹوئنٹی ، شاہین ، حارث  ون ڈے  سے ڈراپ

(ویب ڈیسک )  قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کیا ۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ  ون ڈے کے کپتان محمد رضوان ہی ہونگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

یہ فیصلہ  آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 (ستمبر 2025) اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ( فروری مارچ 2026 ) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ 

15 رکنی ون ڈے اسکواڈ: 

15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں   محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: 

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔

Watch Live Public News