ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کے چیمپئز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت میں پی سی بی کو بڑا دھچکا، لاہور میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی طور پر کروڑوں روپے نقصان کے خدشے کا امکان ہے، متعدد انکلوژرز کی سیکڑوں ٹکٹس تاحال آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
عمران خان اور فضل محمود اکلوژرز کے887ٹکٹس فروخٹ کے لئے دستیاب ہیں، دونوں انکلوژرز کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔
راجہ اور سعید انور کے 1187 ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں، راجہ اور سعید انور کے83 لاکھ 9ہزار روپے کے ٹکٹس فروخت نہیں ہو سکے۔
اے ایچ کاردار،سرفراز نواز اور جاوید میانداد کے1032 ٹکٹس کی مالیت 46لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے، فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی کل مالیت 2 کروڑ 41 لاکھ97 ہزار روپے بنتی ہے۔