(ویب ڈیسک )ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڑ کا وفد پاکستان آےگا، بھارتی وفد میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان سیمی فائنل میچ سے قبل پاکستان پہنچے گا،راجیوشکلا کی قیادر میں بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وفدقذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کےدرمیان سیمی فائنل میچ دیکھیں گے،بھارتی وفد پاکستان میں دو روز قیام کرے گا۔