چیمپئنز ٹرافی؛ فائنل کہاں بھی ہو! کھیلنے کیلئے تیار ہیں: ٹیمبا باووما

چیمپئنز ٹرافی؛ فائنل کہاں بھی ہو! کھیلنے کیلئے تیار ہیں: ٹیمبا باووما

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ ہم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باووما نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک اچھی ٹیم ہے ہم بہتر حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، کل ایک نیا دن ہے اور ہماری ٹیم بھی مختلف ہے پچ اچھا دکھائی دے رہی ہےاچھا میچ دیکھنے کو ملےگا۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ لاجسٹک کے معاملات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے دبئی سے واپس آکر ہماری ٹیم اچھی تیاری میں ہے دونوں ٹیموں کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم پلان کے مطابق کرکٹ کھیلیں۔

فیصلہ کن معرے کے مقام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یادبئی جہاں بھی ہو فائنل کھیلنےکو تیار ہیں ایڈم مارکرم کی شمولیت فٹنس سےمشروط ہے مارکرم بہتر محسوس کر رہے ہیں ان کے متبادل کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
 
 
اہم ترین

Watch Live Public News