ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے سندر بنی علاقے میں بدھ کو حریت پسندوں نے فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب سندر بنی مالا روڈ پر واقع پھل گاؤں کے قریب جنگل میں پیش آیا۔9 JAK گاڑی پر علاقے میں گشت کے دوران ایک یا دو راؤنڈ فائر کیے گئے ۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دوپہر ایک بجے ایل او سی کے قریب سندر بنی -ملا روڈ پر واٹرٹینک کے قریب گاؤں پھل کے جنگل میں فوج کی ایک گشتی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
حکام نے تصدیق کی کہ سندربنی کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اضافی کمک بھیج دی گئی ہے۔ فوج کے ساتھ مل کر ہائی الرٹ پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔