غلطی ،افواہ یا فالس فلیگ آپریشن، پائلٹ نے طیارے کا اغوا کا سگنل دیدیا

غلطی ،افواہ یا فالس فلیگ آپریشن، پائلٹ نے طیارے کا اغوا کا سگنل دیدیا

(ویب ڈیسک )علی رضا: بھارتی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کے مسافر طیارے کی جانب سے ہائی جیکنگ کا سگنل دئیے جانے پر ریڈ الرٹ ،پورا بھارت ہل کررہ گیا۔

گرچہ پائلٹ نے اے ٹی سی کو بتایا کہ یہ غلط الارم تھا، لیکن پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پرواز ممبئی پہنچی، جہاں حکام تیار تھے۔

 ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات 8.40 بجے، ایئر انڈیا کی ممبئی جانے والی فلائٹ AI 2957 جس نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، نے دارالحکومت میں ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو اچانک ہائی جیکنگ کا  ہنگامی سگنل بھیج دیا۔

دہلی اے ٹی سی نے  اطلاع پر فوری  بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں، فوج اور فضائیہ کو ریڈ  الرٹ کردیا جبکہ دہلی پولیس، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف )ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) اور بھارتی فضائیہ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل  دے دی گئی ۔

اگرچہ پائلٹ نے اس کے بعد  اے ٹی سی کو مطلع کیا کہ یہ غلطی سے الارم  دینے کا کیس ہے ۔  کمیٹی نے لینڈنگ تک حفاظتی اقدامات اور  پروٹوکول  کو فالو کرنے کا فیصلہ کیا۔

  کمیٹی کے مطابق تصور کیا جارہا تھا کہ پائلٹ کو گن پوائنٹ پر  پر حکام کو یہ بتانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

 تاہم پرواز، 126 مسافروں کے ساتھ، رات 9:47 بجے ممبئی ائیر پورٹ پر اتری، جہاں ہوائی اڈے پر مکمل ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا، 

طیارے کو الگ بے پر پارک کیا گیا  اور یہ ثابت ہونے کے بعد کہ سب کچھ معمول پر ہے  مسافروں کو ایک گھنٹہ بعد اترنے کی اجازت دی گئی ۔

'squawk 7500' کوڈ کیا ہے ؟

دہلی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کے مطابق، ڈرامہ اس وقت شروع ہوا جب " طیارے کے ٹرانسپونڈر نے ٹیک آف کے فوراً بعد دہلی اے ٹی سی کو ایک 'squawk 7500' کوڈ بھیجا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ سگنل تین منٹ کے لیے تھا۔

Squawk کوڈز 0000 سے 7777 تک کے چار ہندسوں کے کوڈ ہوتے ہیں جو ہوائی جہاز کے ٹرانسپونڈر پر سیٹ ہوتے ہیں۔ یہ منفرد شناخت کنندہ ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس کو مختلف طیاروں کے درمیان فرق کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

تاہم، اے ٹی سی کی زبان میں، 7500، 7600 اور 7700 ہنگامی حالات کے لیے طے شدہ کوڈ ہیں۔ جبکہ squawk 7600 اور 7700 بالترتیب ریڈیو کمیونیکیشن کی ناکامی اور ہوائی جہاز سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں، squawk 7500 غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے - دوسرے لفظوں میں، ایک ہائی جیک۔

واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات 

وزارت ہوا بازی کے حکام نے کہا کہ ایئر لائن نے اس معاملے کی اطلاع دی ہے اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے بی سی اے ایس اور سی آئی ایس ایف کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ "مقصد غلط اشارے کی وجہ معلوم کرنا ہے۔ آیا یہ پائلٹ کی غلطی تھی یا ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر جس نے اشارے کو غلط پڑھا، یہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے تبصرہ کرنے  سے انکار کردیا  ہے۔ تاہم، ایئر لائن کے ایک اہلکار نے  نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے "اس واقعے میں عملے کے ملوث ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ یہ کوئی تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، یہ سب ریگولیٹر (ڈی جی سی اے) کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

ممبئی ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد، "پائلٹ نے بار بار اصرار کیا کہ طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا تھا اور یہ ایک باقاعدہ پرواز تھی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر