ویب ڈیسک: کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ جس کے بعد 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 621 ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 17 سال میں زیادہ تر واقعات ذہنی دباؤ اور غیر انسانی حالات کی وجہ سے ہوئے۔2007 سے 2025 تک بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال اوسطاً 35 سے 40 اہلکار اپنی جان لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2023 میں خودکشی کے 32 واقعات رپورٹ ہوئے، 2024 کے دوران تعداد 38 تک جا پہنچی۔
2022 میں پلوامہ میں تین مہینے کے دوران خودکشی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے۔ پونچھ میں 2020 میں اوڑی میں ایک ہی دن میں دو فوجیوں کی خودکشی کا واقعہ سامنے آیا۔
2019 میں بھارتی افواج میں خودکشی کے 95 کیسز سامنے آئے۔
2018 میں مقبوضہ کشمیر میں 104 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر انسانی ماحول اور خاندانی دباؤ کو اہم وجوہات قرار دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بھارتی قیادت کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
تحقیقات میں افسران کی سختی اور بدسلوکی کے انکشافات سامنے آئے۔ بھارتی فوجی اہلکار شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، جن کے لیے مناسب مدد دستیاب نہیں۔طویل تعیناتی، گھریلو مسائل، افسران کی بدسلوکی اور عوامی مزاحمت کے اثرات بڑی وجوہات ہیں۔