فیصل آباد:بیوی اور2بچیوں کےقاتل شوہرنےبہن کوبھی مارڈالا

فیصل آباد:بیوی اور2بچیوں کےقاتل شوہرنےبہن کوبھی مارڈالا
کیپشن: فیصل آباد:بیوی اور2بچیوں کےقاتل شوہرنےبہن کوبھی مارڈالا

ویب ڈیسک: فیصل آبادکے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں تہرے قتل کے افسوسناک واقعہ میں قاتل شوہر نےبیوی اور اپنی 2بچیوں کو قتل کرنے کے بعداپنی حقیقی بہن کو بھی موت کے گھاٹ اُتاردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرار قاتل شوہر نے بیوی اور بیٹیوں کے قتل کے بعد اپنی حقیقی بہن کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم ابراہیم اور اسماعیل نے پہلے ماں بیٹیوں کو قتل کیا اور فرار ہو گئے بعد ازاں ننکانہ صاحب میں اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آبادکے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 632 گ ب میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ماں اور اس کی 2بچیوں کو نامعلوم افراد نے تیزدھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتاردیا تھا۔

فیصل آباد  میں 26 سالہ ارم بی بی اور اس کی 2 بیٹیاں 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گاٹ اتارا۔

Watch Live Public News