تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے پاکستان کے سب سے بڑے سنٹر پر ویکسینیشن روک دی

تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے پاکستان کے سب سے بڑے سنٹر پر ویکسینیشن روک دی
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل، کنٹریکٹ ملازمین نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز کا احتجاج۔ کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں تین سو کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے جو وعدہ کیا وہ بنھایا جائے۔ مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں۔ ویکسین لگوانے والے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔