پنجاب میں ”ریچ ایوری ڈور “مہم کے تحت 58 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل

پنجاب میں ”ریچ ایوری ڈور “مہم کے تحت 58 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے سب سے آگے۔ پنجاب میں ریچ ایوری ڈورمہم کے تحت 58 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسی نیٹ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نےنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کوشیلڈ دیں. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ریچ ایوری ڈور مہم کا پہلافیز14 فروری تک جاری رہے گا۔ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔ مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کورونا کے خلاف ہرمحاذ پر مل کر جنگ لڑیں گے اورسرخرو ہوں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔