ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سے 34 سال پہلے میں نےسرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کرسیاست میں قدم رکھا۔بہت سوچ وبچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائرہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
شفقت محمود نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنی باقی عمرتحریراورتدریسی کیلئےوقف کرناچاہتا ہوں،یہ فیصلہ ناہی کسی پریشر کی وجہ سے ہےاور ناہی میراارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کاتعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے،میں ان سے مکمل اتفقاق کرتاہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست میں نوجوانوں کوآگے آناچاہیئے۔
شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے ۔سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا۔ جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا۔ مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں اور ہر عہدے کو ایک فرض سمجھ کے نبھایا۔اللّٰہ کا شکر ہے کے آج تک کسی نےناجائز الزام تک نہیں لگایا۔
شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا ۔میں چیئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ میں تحریک انصاف اور اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے 2 دفعہ مجھے شرف نماندگی بخشا۔ ملک کی خدمت کا یہ جذبہ تاحیات رہے گا اور امید ہے کے تحریر تدریس اور میڈیا کے ذریعے یہ سفر جاری رہے گا۔