ویڈیو ز پوسٹ کیے بغیر ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟

ویڈیو ز پوسٹ کیے بغیر ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟
معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے 'ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز' فنڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹک ٹاک نے ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔اس کیلئے 'ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز' فنڈ متعارف کرایا گیا ہے۔جس کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس فنڈ کیلئے 60 لاکھ ڈالر زمختص کیے ہیں ۔ایسے صارفین جن کے تیار کردہ فلٹرز یا ایفیکٹس کو دیگر افرا استعمال کریں گے وہ اس فنڈ سے پیسے کما سکیں گے۔ پروگرام کے مطابق وہ ایفیکٹ جسے 3 ماہ کے دوران 5 لاکھ ویڈیوز میں استعمال کیا جائے گا، اسے بنانے والے کو 700 ڈالرز دیے جائیں گے۔ 5 لاکھ کے بعد ہر اضافی ایک لاکھ ویڈیوز میں اس ایفیکٹ استعمال کیے جانے پر کریٹیر کو اضافی 140 ڈالرز دیے جائیں گے۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ آغاز میں یہ نیا فنڈ امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جب 2022 میں ایفیکٹ ہاؤس بیٹا (beta) متعارف کرایا گیا تو ہمارا مقصد ڈیزائنرز، ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کو ایفیکٹس کی تیاری کے لیے ٹولز فراہم کرنا تھا، یہ نیا فنڈ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے اور صارفین کو اپنے کام پر انعام حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔