مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
18 اگست کو موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، کرک، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ٹانک اور وزیرستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 اور 19 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، دادو، جام شورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ18 اور 19 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی، اورماڑہ اور گوادر کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ جمعرات کے روز سندھ، بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ جمعه کے روز سندھ، مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، اس دوران بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/pmdgov/status/1559887980730499080?s=20&t=599H2MLbr4Uy2l-BFcMhUw گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ بھکر 166، لیہ 128، ڈی جی خان 23، بہاولپور (ائیرپورٹ 58، سٹی 50)، کوٹ ادو 51، اٹک 43، نور پور تھل 42، ملتان (سٹی 35، ائیرپورٹ 26)، بہاولنگر 32، جوہر آباد 24، خانپور 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17، خانیوال 13، مری 11، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا 09، اسلام آباد (سید پور 08، زیرو پوائنٹ 01)، رحیم یار خان 05، اوکاڑہ 01، چھور 131، موہنجوداڑو 104، کراچی (گلشنِ حدید 102، صدر 60، قائد آباد 49، یونیورسٹی روڈ 45، گداپ ٹاؤن 37، سعدی ٹاؤن 30، کورنگی 25، جناح ٹرمینل 21، ایم او ایس 19، فیصل بیس، ناظم آباد 13، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار 12، مسرور بیس، ڈی ایچ اے 11، کیماڑی 10، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی 09)، ٹنڈو جام 99، حیدر آباد (سٹی 91، ائیرپورٹ 54)، لاڑکانہ 78، بدین 70، مٹھی 67، خیرپور 62، ٹھٹھہ 61، پڈعیدن، سکھر 54، میرپور خاص 49، سکرنڈ 45، جیکب آباد 22، دادو 19، روہڑی 12، شہید بینظر آباد04، ڈی آئی خان (سٹی 66، ائیرپورٹ 62)، چراٹ 57، باچا خان (ایئرپورٹ) 29، پشاور 25، بنوں 23، کاکول 11، پارا چنار 10، کالام 05، پٹن 04، دیر (زیریں 02، بالائی 01)، مردان 02، بالاکوٹ 01، بارکھان 40، ژوب 24، لسبیلا 22، قلات 18، خضدار 01، چلاس 10، بونجی 09، ہنزہ 07، استور، ابوسر 04، بگروٹ 03، گلگت 02، راولا کوٹ 08، مظفر آباد (ایئرپورٹ 07، سٹی 06) اور گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔