ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،عمران خان

ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب ، کہا جس تعداد میں خواتین اور نوجوان نکلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں،خواتین کو بھی ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتاہوں،یہ آج میرے اور ملک کے لیے ایک اچھی بات ہے،کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی،ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں، جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ،اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان علاج،شاپنگ اور عید بیرون ملک کرتےہیں،ایک سیاسی بحران پیدا کیا گیا،کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا،ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی،کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی،ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے ،آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے،ہماری حکومت کے دورمیں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیاگیا،آج جو معاشی بحران ہے اس کی وجہ سیاسی بحران ہے جوانہوں نے پیدا کیا. انہوں نے مزید کہا تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں، پاکستان میں بحران کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے،چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی ،کھلے عام پیسے دیتے ہوئے تصویریں آئیں،الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے. ان کا کہنا تھا کہ جب میں 9 اپریل کو اپنی ڈائری پکڑ کر وزیراعظم سے نکلا تو ان کا خیال تھا لوگ نکل کر مٹھایاں بانٹیں گے، میڈیا کا ایک گروپ ان کے ساتھ ملا ہوا تھا۔ انھوں نے ہمارے خلاف کیسیز بنواۓ۔ 25 مئی کو تشدد کیا گیا۔25 مئی کو جو ظلم ہوا وہ کبھی نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا ایک ہی راستہ ہے،صاف اور شفاف انتخابات جو اس چیف الیکشن کمشنر کے نیچے نہیں ہوسکتے،یہ بار بار ہمیں ڈستا ہے اور ہمارے خلاف گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہی نہیں چالیس لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دے دیے گئے ، چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت ہی نہیں ہے، جن پولیس افسران نے ان کی مدد کی ایک ایک کا نام یاد ہے. انہوں نے کہا میں نے ساری الیکشن کیمپین میں قوم کو ایک ہی بات بتائی کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ، تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الااللہ! یہ ہےنظریہ پاکستان "لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ"ایک فلسفےکا نام ہےہم جس دن اس کو سمجھ گئے ہم اپنا نظریہ سمجھ جائیں گے"۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔