(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو آپ نے باہر نکل کر اس غلامی سے نجات حاصل کرنی ہے۔ان کا آخری پیغام تھا کہ آپ کے آزادی کے دن عنقریب ہے۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان نے پیغام کی وضاحت کی ہے، 24 نومبر کی کال کی اہمیت بتائی ہے کہ آپ کا باہر آنا کیوں ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تین ستون ہیں میڈیا جوڈیشری ، پارلیمنٹ۔جب آپ ووٹ دیتے آپ کے نمائندے جا کر پارلیمنٹ میں آپ کی نمائندگی کرتے ہیں،انہوں نے تینوں ستونوں کو زمیں بوس کر دیا ہے، آج میڈیا کے سامنے تو ہم کھڑے ہیں لیکن مکمل بند کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا کو ختم کر دیا گیا وی پی این بھی بند کر دیا گیا تاکہ میڈیا کے ذریعے عوام تک معلومات نہ پہنچ سکیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، ایک ستون ساتھ جس پر قاضی فائز عیسیٰ بیٹھا تھا نے ملک میں ووٹ چوروں اور پیسے کے چور کو تحفظ دیا، آپ کا ووٹ آپ نے نے ووٹ ڈالا 8 فروری کو مگر وہ چوری کر کیا گیا، چوری کئے گئے ووٹ کی اسمبلی سے انھوں نے 26 ترمیم کروا لی جس میں انہوں نے ایسی ایسی شقیں ڈال دی ہیں جس میں کچھ لوگوں کو ایکسٹنشن دی گئی اور کچھ ترمیم ایسی کی جو ان کی چوری کے تحفظ کے لئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اب آپ اس ملک میں غلام بن چکے ہیں پہلے آپ چھوٹے غلام تھے، 24 تاریخ کو آپ نے باہر نکل کر اس غلامی سے نجات حاصل کرنی ہے، صرف آپ نے اپنے کئے نہیں اپنی اگلی نسلوں کے لئے نکلنا ہے، ورنہ ہمارے بچے ہماری اگلی نسلیں غلام ہی رہیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی نے واضع کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی کے لئے نہیں بلکہ ہر پاکستانی کو کال دی ہے، ہم چوبیس کروڑ لوگ ہیں جب ہم اپنی آزادی کے کئے کھڑے ہوں گے تو کوئی چیز آپ کو نہیں روک سکتے، انھوں نے اپنے اوور سیز پاکستانیوں کے لئے بھی پیغام بھیجا ہے، جب پاکستان پر سب سے مشکل وقت تو تو اوورسیز پاکستانیوں نے اس وقت باہر جا کر کھڑے رہے، جو پاکستان میں ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے آپ نے اس حوالے سے باہر بات کرنی ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بیس کروڑ لوگوں میں سے دو لاکھ بھی نکل آئیں تو ہمارے سارے قیدی باہر آ جائیں گے، ان کا آخری پیغام تھا کہ آپ کے آزادی کے دن عنقریب ہے۔