بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،  ملاقات کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی اور سماجی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا۔

Watch Live Public News