رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ 

رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ 

(دانش منیر) رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ سبسڈی سے چینی 130 روپے صارفین کو ملے گی منسٹری آف انڈسٹری اینڈ پروڈکشن نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا،،،سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کر دی جائیگی۔

چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز   چینی کے اجلاس کی تفصیلات جاری کردیں  مینٹس آف میٹنگ کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20روپے چینی پر سبسڈی ہوگی ، چینی فی کلو 130روپے میں دی جائیگی۔حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر منسٹری آف انڈسٹری اینڈ پروڈکشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو میٹنگ منٹس جاری کر دیئے ہیں۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی   چینی فی کلو 130روپے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ رمضان میں چینی پر بیس روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی ،سبسٹڈائز چینی میگا بڑے،چھوٹے سٹورز پرڈی سی کاونٹر پر فراہم کی جائے گی، رمضان المبارک میں ایک  اور دو کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گی۔۔شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ پانچ کلو چینی خرید سکے گا چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے  فوکل پرسن کی زمہ داری کین کمشنر کے سپرد کی گئی ہے،سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کی جائے جو کہ 27رمضان تک جاری رکھی جائے گی

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔