پبلک نیوز : حساس اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام۔ پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ کے علاقہ چارمنگ تحصیل نواگئی سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران سینکڑوں کلو گرام خطرناک بارودی مواد آئی آئی ڈیز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے بارودی دھماکہ خیز مواد کو پاک افغان بارڈر چارمنگ باجوڑ سے پار کرانے کی کوشش میں ناکام کردی گئی۔
برآمد شدہ مواد دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پر سیکیورٹی فورسز، سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف اور باجوڑ میں بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔
یاد رہے کہ باجوڑ کے سیکورٹی فورسز نے پچھلے ایک ماہ کے دوران دہشت گردوں کی یہ دوسری بڑی کوشش ناکام بنا دی۔