ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کا معاملہ،پولیس نے مجموعی طور پر 45 کارکنان کو گرفتار کیا، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراو بھی کیا گیا جبکہ آتشی مواد و دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
تفصیلات کےمطابق شہراقتدار میں رینجرز، پولیس اور پاک آرمی کے جوان تاحال گشت کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی مظاہرین بھی موجود ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،سخت سیکورٹی کے باوجود مزید پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مجموعی طور پر 45 کارکنان کو گرفتار کیا،گرفتار مظاہرین میں 10 خواتین کارکنان بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر کارکنان کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران شر پسندوں سے اسلحہ، آتشی مواد و دیگر سامان برآمد کیا گیا، شر پسندوں سے چاقو، گولیاں، پسٹلز اور غلیلیں برآمد ہوئیں۔