(ویب ڈیسک ) دیپکا پڈوکون ماں بننے والی ہیں ۔ بافٹاایوارڈ میں شرکت کے موقع پر بڑا انکشاف ہوا ہے کہ بالی وڈ دیوا دیپکا پڈوکون حاملہ ہیں اور وہ اور رنویر سنگھ جلد ایک خوبصورت بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق دیپکا پڈوکون لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں ہونے والی بافٹا ایوارڈ 2024 کی تقریب کے میزبانوں میں شامل تھیں ۔
تقریب کے دوران ہی بالی وڈ اسٹار کی ظاہری حالت سے پتہ چلا ہے کہ وہ اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں ۔
77 ویں بافٹاایوارڈ کی تقریب کے دوران خلاف توقع بھڑک دار اور ٹرینڈی لباس کی بجائے محض ایک سفید ساڑھی کے ہمراہ سباسچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ جیولری پہن رکھی تھی۔
پاپارازی میگزین کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ ساڑھی محض اپنے پیٹ کا ابھار چھپانے کے لئے پہنی تھی کیونکہ ابھی انہیں محض دو ماہ کاحمل ہے۔
ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ابھی بالی وڈ جوڑے اپنے والدین بننے کی خبر کو آفیشلی شئیر نہیں کیا تاہم دیپکا اپنے ماں بننے کے سفر کی تیاری میں مصروف ہیں یادرہے دیپکا نے اپنے ایچ بی او کےتازہ ترین پراجیکٹ ’’ دی وائٹ لوٹس ’’ کے سیزن تھری میں اداکاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی چھ سال پہلے 2018 کے نومبر کی 14 تاریخ کو اٹلی میں ہوئی تھی ۔ دونوں نے اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ بیلجئیم میں منائی تھی۔