HR کو میم بھیجنے والی خاتون کو انٹرویو کیلئے بلالیا گیا

HR کو میم بھیجنے والی خاتون کو انٹرویو کیلئے بلالیا گیا
ایک میمر خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے ریجیکشن لیٹر کا جواب میم کے ساتھ دینے پر ایک کمپنی کی جانب سے اسے انٹرویو کے لیے بلا لیا گیا ہے۔ سوئیڈش سوان نامی ٹک ٹاک صارف کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک کمپنی کی جانب سے ریجیکشن لیٹر موصول ہوا تھا، جس کے جواب میں خاتون نے میم بھیج دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میم بھیجے جانے کے تھوڑی ہی دیر بعد کمپنی مالکان نے جواب میں کہا کہ انہوں نے اُسے ملازمت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بارے خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے ایک اور ای میل بھیجی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اب حقیقت میں وہ انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ متعد صارف سوئیڈش سوان کے اس بہادرانہ اقدام سے متاثر ہوئے اور اس کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔