وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام
کیپشن: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

ویب ڈیسک: پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کےلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں میجر قیصر محمود ساہی شہید بھی شامل ہیں۔ اہلخانہ کو شہید کے وارث ہونے پر بے حد فخر ہے۔

میجر قیصر محمود ساہی نے 199 میں پاکستان آرمی کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 2009 میں آپریشن راہِ نجات کے دوران میجر قیصر کو فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا ٹاسک ملا۔ بطور کمپنی کمانڈر، میجر قیصر محمود ساہی نے دہشتگردوں پر دلیرانہ حملہ کیا اور اپنے جوانوں کی قیادت کی۔

میجر قیصر محمود ساہی خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑتے رہے اور بیس اکتوبر 2009 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید  ہوگئے۔ شہید کے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔ اہلخانہ کو شہید کے وارث ہونے پر بے حد فخر ہے۔

Watch Live Public News