لاہور (پبلک نیوز) فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے پاکستان کسٹمز ونگ نے بندرگاہوں میں درآمدی صنعتی خام میٹیریل کی تیز تر کلیرنس کے لئے وی بوک سسٹم میں سکیننگ کے خودکار نظام کو متعارف کر دیا ہے۔
نئے خودکار نظام کی وجہ سے کارگو سکیننگ بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت تیز تر طریقے سے کی جا سکے گی۔یہ نظام انسانی عمل دخل کے بغیر اور رسک پروفائلنگ اور رسک پیرامیٹرز کے اصولوں کے تحت کام کر ے گا۔ اس نئی سکیم کے تحت پرانے اور مہنگے کارگو کے فزیکل معائنہ کے نظام سے نجات ملے گی اور بندرگاہوں پر رش بھی کم ہوگا۔
پروگرام کا ابتدائی طور پر آغاز 19 اپریل 2021 سے کراچی بندرگاہ کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور ساوتھ ایشیاء پورٹ ٹرمینل اور پورٹ قاسم کے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کر دیا گیا ہے۔