کراچی (پبلک نیوز) 21اپریل سے 5 مئی تک ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گلبرک ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاون رہے گا، نوٹیفیکشن جاری۔
نوٹیفیکشن کے مطابق تینوں سب ڈویژن میں 13 کورونا کے مریض موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی۔
متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔