شمالی وزیر ستان : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، میران شاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں وزیراعظم کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تجمان پاک فوج کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کو سرحد پر باڑ لگانے کی صورتحال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے دہشت گردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد پھر ملک بھر معصوم شہریوں اور انفراسٹکچرکو نشانہ بنا رہے ہیں۔مسلح افواج اور قوم کی دلیرانہ کوششوں کی بدولت دہشتگردی ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔قوم اس کوشش میں متحد ہے، اور ہم مل کر انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔