پرواز کے دوران جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی

پرواز کے دوران جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک: دنیا میں سپر پاور کا درجہ رکھنے والے امریکہ میں اڑان بھرنے والا جہاز حادثہ بمشکل بچ پایا۔ جب پرواز کے دوران انجن میں آگ لگی تو مختلف ٹکڑے آبادی پر گرے۔ امریکی ریاست کولوراڈو کے اوپر سے گزرتے ہوئے جہاز کے ٹکڑے ایک ایک کر کے شہری آبادی پر گرتے رہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کی روشنی میں یہ سامنے آیا ہے کہ اس دوران کوئی جان نقصان نہیں ہوا بلکہ بحفاظت جہاز کو اتار لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق جہاز میں عملہ کے 10 افراد جبکہ 231 مسافر سوار تھے۔ حادثہ پیش آنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔